پی ایس ڈی پی کے تحت ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 23 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

 
0
906

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 23کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں79کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ماڈرن کسٹمز کلکٹریٹ گلگت کی ڈیزائننگ کے لئے 50لاکھ، اسلام آباد میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے 3کروڑ، ڈی آئی خان میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے 50لاکھ ، پورے پاکستان میں ان لینڈ ریونیو آفسز کے قیام کے لئے 8کروڑ 50لاکھ، انٹی گریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے 7کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔