ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 15 ارب 24 کروڑ 71 لاکھ روپے جاری

 
0
338

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 15ارب 24کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 42ارب 90کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹاف کوآرٹرز کی تعمیر کے لئے 11کروڑ 31لاکھ، خانیوال۔

رائیونڈ ٹریک کو دورویہ کرنے کے لئے 18کروڑ 19لاکھ، سی پیک کے تحت پورٹ قاسم۔ بن قاسم کی بہتری کے لئے 12کروڑ 39لاکھ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ٹریک مینٹیننس کے لئے 58کروڑ، سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 5ارب 50کروڑ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک ارب 78کروڑ، خانیوال۔شاہدرہ باغ مین لائن سیکشن پر سگنل گیئرز کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 99کروڑ، خانپور۔لودھراں سیکشن ٹریک کی بحالی کے لئے ایک ارب 18کروڑ، وی ایچ ایف کمیونیکیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔