پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مجھے گالی دی ،احتجاج کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی بجائے معاف کرتا ہوں ‘ جاوید ہاشمی

 
0
403

لاہور اگست 3.(ٹی این ایس ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معاف کرنے کا اعلان کر دیا ۔بدھ کے روز سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کیا جس پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر پارٹی کا آئینی حق ہے لیکن اخلاقیات کو نہیں بھولنا چاہیے۔ احتجاج کرنے والے کارکن میرے بھی بچے ہیں ان کو معاف کرتا ہوں۔ اگر احتجاجی کارکنوں کیخلاف قانونی کاروائی کرتا تو ان کا مستقبل خراب ہوجاتا۔