کوٹری،دیور نے فون پر بات کرنے پربھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 
0
634

کوٹری جنوری 16 (ٹی این ایس)فون پر بات کرنے پردیورنے گلا دبا کر بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق 27سالہ حمیدہ میکے گئی تھی، جہاں پیچھے سے کمال بھی پہنچ گیا اور فون پر بات کرتا دیکھ آگ بگولہ ہوگیا،دیور کمال نے گلا دبا کر بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔حمیدہ کے والد کے مطابق میری بیٹی ہمارے گھر آئی تھی،میں گھر سے باہر تھا تو مجھے کسی نے بتایا کہ لالو میرالی عرف کمال گھر جا رہا ہے میں گھر پہنچا تو وہ قتل کرکے باہر جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کمال کو کوٹری پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے، قتل کی وجوہات گھریلو تنازعہ اور سیاہ کاری بتائی جاتی ہے تاہم مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔