تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
326

لاہور جنوری 16 (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ایل آر ایم آئی ایس کے ذریعے صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ کی ڈیٹا انٹری اور سکیننگ کا ٹھیکہ لینے والی اے او ایس کمپنی کے نمائندوں ،اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف اور لینڈ مافیا کیساتھ باہمی ملی بھگت کے سبب صوبے بھر میں جعلی و بوگس انتقالات سکین کئے جانے اور فرضی مالکان کی ڈیٹا انٹری کئے جانے کا انکشاف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے ضلع فیصل آباد میں بوگس و جعلی انتقالات سکین اور فرضی مالکان کی ڈیٹا انٹری کرنے کا ذمہ دار اے او ایس کمپنی کو ٹھہرا دیا ،فوری طور پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں محفوظ کئے جانے والے ریکارڈ کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔