سرگودھا جنوری 16 (ٹی این ایس)جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی،سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی اورپیر محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاج کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل اور سینٹ الیکشن کو سبوتاژ کرنا ہے ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے بھلوال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی جلدجے یو پی کے 21 دھڑوں کا اتحاد ہو گا۔ہم متحد ہو کر لادینی قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔













