سرگودھا شہر میں ڈکیتیوں سے تنگ تاجروں سے ایس ایچ اوز کا رابطہ ‘پولیس کو 15روز کی مہلت دیدی

 
0
389

سرگودھا جنوری 16 (ٹی این ایس) سرگودھا شہر میں بڑھتی ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں پر مشتعل تاجروں نے بھرپور احتجاج کی کال دے کر بینرز آویزاں کئے۔ جس پر دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے رابطہ پر تاجروں نے پولیس کو 15 روز کی مہلت دے دی۔تاجروں کا کہنا کہ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی آئی اور پولیس نے ایسے واقعات کے مقدمات درج تک نہ کئے جس پر احتجاج کی کال دی گئی اگر پولیس نے 15 یوم کی مہلت کے باوجور واردتوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پھر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔