احتجاج کےاگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرلیا،اعلان کل کریں گے،ڈاکٹرطاہرالقادری

 
0
338

لاہور جنوری 16(ٹی این ایس): عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کافیصلہ کرلیا،اعلان کل کریں گے،احتجاجی لائحہ عمل میں ہم نے صرف ایک پابندی لگائی،کہ ہماراقدم آئین و جمہوریت کے دائرہ میں اٹھے گا،پوری قیادت کیلئے ایک ہی اسٹیج اور ایک کنٹینر ہے،حتجاج کل12بجے شروع ہوجائے گا۔انہوں نے قمرزمان کائرہ اورشیخ رشیدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حصول انصاف کیلئے پاکستان کی تمام قومی قیادت یکجا ہے۔آج کے اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہوجائیں گی۔کل کااحتجاج 12بجے شروع ہوجائے گا۔کل سے شروع ہونے والے احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کافیصلہ کرلیاگیاہے۔تاہم اگلے لائحہ عمل کااعلان کل احتجاج کے دوران کیا جائے گا۔اس لائحہ عمل میں ہم نے صرف ایک پابندی رکھی ہے کہ جو بھی قدم اٹھے گا وہ آئین و جمہوریت کے دائرہ میں اٹھایا جائے گا۔کبھی آئین توڑنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ یہ بحالی جمہوریت،بحالی قانون کی بالادستی اور امن اور انصاف اور ظلم کے خاتمے کی تحریک بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ظلم ،جبراور بربریت کی بنیادپرقائم ہونے والی سلطنت شریفیہ کے اقتدارکا خاتمہ ہوجائے گا۔طاہرالقادری نے کہا کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ انہیں استعفے دینے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سب ایک ایک ہی اسٹیج اور ایک کنٹینر ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ پیپلزپارٹی ،ق لیگ ،سنی اتحادکونسل ،پی ٹی آئی سب کیاچاہتے وہ آپ سب اسٹیج پردیکھ اور سن لیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا کوئی ایسا زمانہ نہیں گزرا جوخطرے سے خالی ہو۔لہذا خطرے سے ڈرنے والے نہیں ۔