وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کا ایک اور عوام دوست اقدام۔

 
0
340

اسلام آباد جولائی 29 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کا ایک اور عوام دوست اقدام۔ مری کی تاریخی عمارت گورنمنٹ ہاؤس کو آج اوپن کردیا جائے گا۔ ادائیگی کرکے گورنمنٹ ہاؤس مری میں قیام و طعام کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔ اس ضمن میں تقریب آج سہ پہر گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی گے۔  صوبہ میں 177 ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز عوام کیلئے اوپن کئے جا چکے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے ان ریسٹ ہاؤس اور گیسٹ ہاؤس کی بکنگ آن لائن کی جاتی ہے۔
 ویب سائٹس کے ذریعے ہر گیسٹ ہاؤس، ریسٹ ہاؤس میں سہولیات کی تفصیلات دیکھ کر بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔