وفاقی وزیر علی زیدی نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے کئے گئے معاہدہ کو عوام کے سامنے پیش کردیا

 
0
379

اسلام آباد 08 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے کئے گئے مطالبات اور معاہدہ کو عوام کے سامنے پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سانحہ مچھ کے لواحقین سے معاہدہ کی تفصیلات کو شیئر کردیا اور کہا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکا سکتا، مگر یہ بتاتا چلوں کے معاوضے کی رقم میں کافی اضافہ کر دیا گیا ہے۔تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون سے عناصر ہیں جو ان بے گناہ شہیدوں کی لاشوں پہ سیاست کر رہے ہیں؟