اسلام آباد 08 جنوری 2021 (ٹی این ایس): ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پمز ملازمین کا 44دِن سے مسلسل احتجاج جاری ہے اور 126دِن تک جاری رکھنے کا عزم ہے ، جب تک صدارتی آڑینس واپس نہیں ہوتاہم اپنا احتجاج روزانہ کی بنیادوںپر جاری رکھیں گے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار نے جمعہ کے روزپمز ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ اور پریس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنھوں نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا۔ وائس چیئرمین چوہدری ریاض گوجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پمز کے غیور ملازمین نے بنی گالہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے۔ جموں کشمیر لبرریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماصداقت مغل کشمیری نے کہا کہ پمز میں پورے پاکستان سے مریض آتے ہیں اِس کو پرائیویٹ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،ہم ہمیشہ پمز ملازمین کے ساتھ ہیں۔ ہم انہیں کھانہ وغیرہ مفت تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور بنی گالہ میں اِن کے ساتھ جائیں گے۔ ملازمین سے ترجمان ڈاکٹر حیدر عباسی، تنویر نوشاھی پریس سیکرٹری،جواد خان، نصیب عباسی، طارق مٹو، نزیر قریشی، صدر جی ایچ اے ربنواز ربن، شریف خٹک، لیاقت اوگاھی، سسٹر سعدیہ بشیر، چوھدری خالد، قمر گجر، حاجی حنیف، راجہ ربنواز، راجہ احمد، سٹاف نائلہ جیسی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔













