راجہ آصف محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمراہ سید حیدر شاہ سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سدرہ انور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
1045

اسلام آباد مارچ 14 (ٹی این ایس): مورخہ 14 مارچ 2020 کو راجہ آصف محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمراہ سید حیدر شاہ سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سدرہ انور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمانان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی ظرح ٹیوٹ کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
راجہ آصف محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 03 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 03 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔