حکومت کو ٹیکسز کی واپسی کے لئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، راجہ جہانزیبکا دعویٰ

 
0
461

اسلام آباد،دسمبر 22 (ٹی این ایس):پی ٹی آئی کے رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کاکہنا ہے کہ عوامی طاقت سے کو ٹیکسز کے نفاذ کافیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔جمعہ کو گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اہم معاملہ پر گلگت بلتستان کے عوام ایک صفحے پر ہیں۔عوام متحد ہو کرزرداری حکومت کو سبسڈی بحال کرنے پر مجبور کرسکتی ہے تو ٹیکسز کے خاتمے کیلے بھی موجودہ کو مجبور کرسکتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے، پاکستان ریلوے کو اربوں کی سبسڈی دے سکتی ہیں تو گلگت بلتستان کو دی جانے والی6ارب کی سبسڈی پر ہی واویلا کیوں مچاتی ہے۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہیں لیتی تب تک احتجاج جاری رہے گی۔انہوں نے مسئلہ حل نہ ہونے پر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے گھیراؤ کا بھی اعلان کیا۔