حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو خواتین کو سڑکوں پر لاؤں گی، آمنہ انصاریکی دھمکی 

 
0
389

اسلام آباد،دسمبر 22 (ٹی این ایس):سابق رکن قانون ساز اسمبلی آمنہ انصاری نے کہا اگر حکومت گلگت بلتستان نے عائد کردہ ٹیکسز کے فیصلے کو واپس نہ لیا تو گلگت بلتستان کی خواتین کو سڑکوں پر لاؤں گی۔جمعہ کو اسلام میں گلگت بلتستان میں عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مظاہرے کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے خطہ بے آئین کے باسیوں پر ٹیکس عائد کرکے آئین سے انحراف کیا ہے۔حکومت کا یہ اقدام عوام پر ظلم ہے۔اس ظالمانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے باوجود گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ کیلئے منظم احتجاج کیا جارہا ہے۔ حکومت نے عوام کے فیصلے کو نظر انداز کیا تو گلگت کی طرف مارچ کرکے اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے۔ میڈیا اس اہم ایشو پر گلگت بلتستان کے لوگوں کی آواز کو حکام بالا تک پہنچائیں۔انہوں نے اس موقع پر حکومت سے فی الفور ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈاپٹیشن ٹیکس 2012 ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔