بینظیر بھٹو کے جانثاران کے بلاول ہاؤس کے سیکورٹی چیف کے خلاف احتجاج ،بلاول زرداری نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم 

 
0
313

کراچی،دسمبر 22 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی نے جانثاران شہید بینظیر بھٹو کے بلاول ہاؤس کے سیکورٹی چیف کے خلاف احتجاج کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر جانثاران شہید بینظیر بھٹو کی جانب سے جمعرات کو بلاول ہاؤس کے سیکورٹی چیف کے خلاف احتجاج کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اور جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری شامل ہیں۔ کمیٹی جانثاران بینظیر بھٹو کے ایشوز اور سیکورٹی چیف پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بلاول بھٹو زرداری کو دے گی۔