اینکرمرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا مفرور ملزم عادل زمان سے متعلق اہم فیصلہ جاری

 
0
10106

اسلام آباد 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): اینکرمرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں مریدعباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے بعد عدالت نےفرانزک رپورٹ کوریکارڈ کاحصہ بنالیا۔

عدالت نے عادل زمان کواشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ سندھی زبان میں ملزم عادل زمان کےاشتہارات شائع کرادیے۔

عدالت نے 2روزمیں اردو اورانگریزی میں بھی اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت19جنوری تک ملتوی کردی۔

گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کے اشتہار کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا اور تفتشیی افسر کو دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیا۔

آئی او نے بتایا تھا کہ لاہور سےسی سی ٹی وی کی فرانزک ہوگئی، آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کریں گے، عدالت نےآئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی تھی۔

خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔