ملیر ایکسپریس وے کے روٹ پر لوگوں کے خدشات دور کرنے کیلئے حکام کی ہدایات جاری

 
0
8850

کراچی 09 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے پر مقامی لوگوں کے خدشات دور کرنے کیلئے احکامات جاری کردیے، ملیر کے لوگوں نے ملیر ایکسپریس وے کے روٹ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے ملیرایکسپریس وے پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پرمقامی لوگوں کے خدشات دور کرنے کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وزیربلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ملیرایکسپریس وے پروجیکٹ کراچی شہرکےلئےاہم منصوبہ ہے، پروجیکٹ کا راستہ وہی ہوگا جس پر ملیر کے مقامی لوگوں کواعتراض نہ ہو، ملیر کے لوگوں نے ملیرایکسپریس وے کے روٹ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملیر کے ارکان اسمبلی نے معاملہ بلاول بھٹو تک پہنچایا، چیئرمین بلاول بھٹونےمعاملےکانوٹس لیا اور وزیراعلیٰ اورمجھے خدشات دورکرنے کےاحکامات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا ، اجلاس میں ملیرکےمنتخب نمائندوں اورعہدیداروں نےشرکت کی، ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ ڈائریکٹراورٹیم کوملیربھیجاگیا، پروجیکٹ انتظامیہ کوہدایت کردی ہیں اس روٹ کاانتخاب کریں جس پرلوگوں کو اعتراض نہ ہو۔

وزیربلدیات سندھ نے مزید کہا کہ ملیرپیپلزپارٹی کامضبوط گڑھ ہے، ملیرایکسپریس وےسےملیرمیں ترقی کاعمل تیزہوگا۔