سردار تنویر الیاس خان کا آزادکشمیر کی سیاست میں آنے سے تحریک انصاف آزادکشمیر مزید مضبوط ہو گی آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا، صدر انصاف ٹریڈرزونگ آزادکشمیر

 
0
189

اسلام آباد 10 جنوری 2021 (ٹی این ایس): صدر انصاف ٹریڈرزونگ آزادکشمیر عبدالرزاق خان نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان کا آزادکشمیر کی سیاست میں آنے سے تحریک انصاف آزادکشمیر مزید مضبوط ہو گی آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا تحریک انصاف آزادکشمیر کی تمام مرکزی قیادت مل کر آزادکشمیر کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی
عبدالرزاق خان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان کے ہر فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور انشااللہ آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کو آزادکشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے اور انصاف ٹریڈزونگ آزادکشمیر اول دستے کا کردار ادا کرے گی…