پی ڈی ایم میں اختلافات: بٹ خیلہ ظفر پارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ

 
0
238

مالاکنڈ 11 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یک طرفہ طور پر مقام تبدیل کیا ہے اور ظفر پارک میں انتظامات بند کردیئے ۔پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمن ، بلاول بھٹو زرداری ، حیدر ہوتی ، اچکزئی اور امیر مقام جہاز کے ذریعے شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی ریلی میںمیزبان ہونے کے باعث اس میں کارکنوں کی شرکت کے امکانات کم تھے اس لئے پنڈال کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنڈال کو تبدیل کرنے کے یکطرفہ فیصلے نے پی ڈی ایم میں دراڑ ڈل گئی اورپی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات تھے۔ یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ کے ظفرپارک میں جلسہ منسوخ ہوگیا ہے ، ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کاخدشہ ہے، جی ٹی روڈ پر پاورشو ہوگا۔مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ظفر پارک سے کرسیاں ہٹائی جا رہی ہے ، مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں مین جی ٹی روڈ پر جمع ہوگی ۔ ریلی سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ،امیر مقام خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اندر جلسہ گاہ کے معاملے پر اختلافات تھے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماں میں تلخ کلامی ہوئی، جلسے کے میزبان ہمایوں خان اورجییو آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ہمایوں خان اپنا موبائل فون بند کرکے جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ریلی کا آغازشیرگڑھ بارڈرسے ہوگا، اس دوران ان کا سخاکوٹ،درگئی بازار، درگئی پھاٹک، مالاکنڈ ٹاپ ، پیران، گل اینگس اوربٹ خیلہ بازار پر استقبال ہوگا، ان کے استقبال کیلئے مالاکنڈ میں جشن کا سماں ہے، جگہ جگہ کیمپس لگادیئے گیے ہیں، بلاول بھٹو سخاکوٹ، درگئی پھاٹک،بٹ خیلہ بازارمیں خطاب کریں گے۔