پی ڈیم ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اگر وہ آئے تو چائے پانی پلائیں گے،ترجمان پاک فوج

 
0
447

راولپنڈی 11 جنوری 2021 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اور اگر وہ پنڈی آئے تو چائے پانی پلائیں گے۔نیوز کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ 10سال ہر لحاظ سے مشکل ترین سال تھے، ایک دہائی سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، اور رواں سال معیشت اور سیکیورٹی کے ساتھ کووڈ 19 جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور اس نیملکی معیشت کوب ھی مشکل میں ڈالا، اس کے ساتھ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، تمام چینلجز کے باوجود قوم نے متحد ہوکر ان مشکلات کا سامنا کیا۔میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، گزشتہ دہائی سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری تھیں، ہم نے بھارت کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور مقابلہ کیا، دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی، اس وقت پاکستان میں کوئی بھی منظم دہشت گرد تنظیم موجود نہیں ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران 72 ہزار سے زائد اسلحہ اور 400 ٹن سے زائد بارود برآمد کیاگیا، 18 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، جس کے بعد دہشت گردی کے بڑے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی، 2013 میں دہشت گردی کا عدد 213 تھا جو اس سال 98 ہے، کراچی میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 98 اور دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی، اور اس دوران 2 ہزار 683 کلو میٹر پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا 83 فیصد کام کیا جاچکا ہے، باڑ کو لگانے پر فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشرقی سرحد سے بھارت کی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا، اور 2019 میں بھارت کی جانب سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کی گئیں، بدقسمتی سے بھارت شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے، اس کے ساتھ 15 سالہ بھارتی مہم میں پاکستان کی ساکھ کو بری طرح متاثرکیا گیا، بھارت کے تمام جعلی اکانٹس کو 3 این جو اوز چلا رہے تھے، کشمیر کے محاذ پر بھارتی جارحیت کو چھپایا گیا، بھارت کی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت ڈوزیئر کی صورت میں دنیا کے سامنے لائے گئے، بھارت کے خلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے بھی شواہد سامنے آچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانگ مارچ کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اگر مولانا فضل الرحمان راولپنڈی آتے ہیں تو انہیں چائے پانی پلائیں گے، ہماری مزاحمت فوج سے ہوتی ہے، فوج کے خلاف الزامات میں حقیقت پر ردعمل دیا جاتا ہے، فوج کا بہترین طریقے سے مورال بلند ہے۔