وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہریوں کیلئے پٹ فرینڈلی پارکسPet friendly (پالتو جانوروں کیلئےدوستانہ پارک)بنانے کا آغاز کردیا

 
0
150

اسلام آباد 20 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ نے شہریوں کیلئے پٹ فرینڈلی پارکسPet friendly (پالتو جانوروں کیلئےدوستانہ پارک)بنانے کا آغاز کردیا ہے۔پہلے مرحلہ پر سیکٹر ایف سکس اور ای سیون میں 2پٹ فرینڈلی پارک بنائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ نے پہلی بارشہریوں کوتفریح کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک منفرد منصوبے کا آغاز کردیاہے۔اس منصوبے کے تحت شہریوں کیلئے اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ پارکوں میں جانے کیلئے نئے پٹ فرینڈلی پارک بنائے جائیں گے۔اس منفرد منصوبہ کے تحت ادارہ ہذا نے سیکٹر ایف سکس اور ای سیون میں پٹ فرینڈلی پارکوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔مذکورہ پارکوں کو ڈیزائن ہی اس طرح سے کیا جائے گا جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے پالتو جانوروں کیلئے بھی بیٹھنے،کھیلنے اور واک کرنے کی سہولیات موجود ہونگی۔ شہر اقتدار میں اس سے قبل سرکاری سطح پرکوئی بھی پٹ پارک موجود نہیں ہے۔شہریوں کی جانب سے ترقیاتی ادارہ کو شہریوں کی جانب سے متعدد بار اس طرز کے پارکوں کی تعمیر کیلئے تجاویز دی جارہی تھیں ۔تاہم اب سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری سطح پر پہلی بار پٹ فرینڈلی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلہ پردوپارک بنائے جارہے ہیں بعد ازاں پارکوں کی تعداد اورپارکوں میں سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے گا۔