نا اہل ٹولے کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
5027

لیبریونین نے سنیارٹی کے نام پر ملازمین کا استحصال کیا۔ لالہ عزت خان
سٹی سیوریج اور مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ سے لیبر یونین کو چھوڑ کر کثیر تعداد میں ملازمین مزدور یونین میں شامل۔

اسلام آباد 29 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ جی سیون فور انکوائری میں منعقد ہوئی،تقریب میں سٹی سیوریج اور مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والے سردار عامر،رانا اختر،تنویر،عرفان شاہ،یونس مسیح،الیاس مسیح،جمیل پطرس،اقبال مسیح،عدنان مسیح،آصف مسیح،ناصر مسیح اور انکے دیگر ساتھیوں نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا،کارنر میٹنگ میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،لالہ عزت خان،زاہد حسین بھٹی،سردارشوکت،رخسار عباسی،حاجی ابرار،اظہر قریشی،راجہ محمد رفیق،احمد علی شیرازی،راجہ رئیس سمیت ملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ نا اہل ٹولے کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے جن کی نا اہلیوں کے باعث ادارے میں چھ ہزار آسامیاں خالی ہونے کے باوجود ملازمین کے بچے بھرتی نہ ہوسکے اور سٹی سیوریج میں کام کرنے والے ملازمین کو ایک طرف سٹاف کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری طرف ان لوگوں کی پروموشن جیسے مسائل کو حل نہ کیا گیا جبکہ دوسری طرف لیبر یونین کے عہدیداران سنیارٹی کو نظرانداز کر کے بڑے بڑے مکانات اپنے نام کرواتے رہے اور تین سالہ دور بھتہ خوری اور کرپشن سے بھرپور تھا،سی ڈی اے مزدور یونین نے نہ صرف رنگ و نسل و مذہب سے بالاترہوکر ملازمین کی خدمت کی بلکہ 20فی صد سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات،چارہزارپلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈکاقیام اور مزید ڈویلپ سیکٹرز میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیواؤں اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے الگ سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کوٹہ مقررکروایا،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،فل بیسک عیدالاؤنس،اوورٹائم،ہاؤس بلڈنگ موٹر سائیکل اور ڈائیٹ سیشن کی مد میں محنت کشوں کو کروڑوں روپے دلوائے گئے یہی وجہ ہے کہ آج سی ڈی اے کا محنت کش ایک بار پھر سی ڈی اے مزدور یونین سے اپنی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں،میں یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد آپ لوگوں کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر ادارے اور ملازمین کوترقی کی طرف گامزن کریں گے۔