سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف وفاقی ترقیاتی ادارہ نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا

 
0
246

اسلام آباد 03 فروری 2021 (ٹی این ایس): سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف وفاقی ترقیاتی ادارہ نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا، جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز۔ 150کنال سرکاری اراضی پر بااثرقبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے۔ قبضہ مافیا نے جابہ تیلی کی سرکاری اراضی پر نئی عمارتوں کی تعمیر بھی شروع کردی ہے۔ نئی پرانی تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جارہاہے۔ قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر تعمیرات ے ساتھ زمین کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہے۔ آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیا جارہا ہے۔ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی ہیوی مشنری کا استعمال کیا جارہا ہے۔