وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نےایگرو فارمز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کرلی

 
0
151

اسلام آباد 12 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نےایگرو فارمز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کرلی۔ پہلے مرحلہ میں الاٹمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 80 سے زائد ایگروفارمز کے مالکان کو حتمی نوٹسسز جاری کر دئے ہیں۔مزکورہ مالکان کو 15 یوم کے اندر تمام غیر قانونی تعمیرات کوازخود مسمار کرنے یا ریگولرائز کروانے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں بصورت دیگر آپریشن کی تنبیہ کی گئی ہے۔ادارہ ہذا نے تمام ایگروفارمز کاسروے بھی مکمل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کومقامی سطح پر سستی ،معیاری اور تازہ سبزیوں،پھل اورپولٹری کی فراہمی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے ایگروفارمز الاٹ کئے تھے،مذکورہ فارمز کے الاٹمنٹ لیٹر میں ایگرو فارمز میں قائم بلڈنگ کے تعمیر شدہ(کورڈ ایریا)کی اجازت دی گئی تھی۔ ایگروفارمرز کو تازہ پھل اور سبزیاں اگانے کے لئے دی گئی تھی لیکن فارمرز اس مقصد کے لئے زمین کو استعمال ہی نہیں کر رہے،بہت سے ایگرو فارمرز نے کورڈ ایریا کی خلاف ورزی کر رکھی ہے نا ہم انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا ہء نہ ہی ادارے سے ریگولرئز کروایا ہے۔منظورشڈہ رقبے سے زائد کورڈ ایریا کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔تاہم بہت سے ایگروفارمز مالکان نے کورڈ ایریا کی خلاف ورزی کررکھی ہے،نہ ہی انہوں نے مزکورہ غیرقانونی تعمیرات کومسمار کیا نہ ہی ادارہ ہذا سے اسے ریگولرائز کروایا ہے۔سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس)نےتمام ایگروفارمز کاجامع سروے مکمل کرلیا ہے،جبکہ سروے کے بعد اضافی تعمیرات کرنے والے ایگرو فارمز کے مالکان کونوٹسسز بھی جاری کردئے ہیں۔مزکورہ سروے کے مطابق 80 سے زیادہ ایگروفارمز مالکان نے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی تعمیرات کیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے غیر قانونی اور اضافی تعمیرات کرنے والے مالکان کو 15 یوم کے حتمی نوٹسسز جاری کر دئے ہیں،جس کے بعد مذکورہ مالکان کی اضافی تعمیرات کونہ صرف مسمار کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی،اور مذکورہ مالکان کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کی جائے گی۔ فارم ہاوسز سی ڈی اے کے بائی لاز کے مطابق چلنے سے اسلام اباد کے شہریوں کو تازہ اور سستی سبزیاں اور پھل میسر ہوں گے، سی ڈی اے اسی ضمن شہریوں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔