سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس، اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ

 
0
3630

اسلام آباد 12 فروری 2021 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس، اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کا نوٹس لیا تھا، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا کہا تھا، مجھے آج بتایا گیا کہ اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر چلنے والے دو جعلی اکاؤنٹس بند کئے گئے، ایف آئی اے سے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے اگلے اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دے، ٹویٹر انتظامیہ کیساتھ بات کیجائے تاکہ اسطرح کے جعلی اکاؤنٹس کو فوری بند کیجائے، بھارت پاکستان کیخلاف سائبر کرائمز کرا رہا ہے، ڈسانفولیب یو ای نے بھارتی چہرے کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا، سینیٹر رحمان ملک نے اعتزاز احسن کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔