وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے جشن بہاراں بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں

 
0
273

اسلام آباد 15 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے جشن بہاراں بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔اس ضمن میں شہر یوں کو سستی اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے شہرکی اہم مارکیٹوں میں سنتور، بانسری،تبلا،ڈھولکی،وائلن سمیت دیگرروایتی موسیقی کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔مزکورہ موسیقی کااہتمام جمعہ، ہفتہ اوراتوارکی شب 6سے 8بجے کیاجائے گا۔جبکہ مارچ میں پھولوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو جشن بہاراں کے موقع پر تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ شعبہ انوائر منٹ سمیت دیگر سرکاری اور غیرسرکاری داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرے گا۔اس ضمن میں پہلے مرحلہ پر شہریوں کو سستی اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے شہرکی اہم مارکیٹوں میں ادارہ ہذا نے روایتی موسیقی کے آلات اور موسیقاروں کو مدعو کیا ہے۔جہاں پر جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی شب 6سے 8بجے تک موسیقار روایتی موسیقی سے شہریوں کو محضوظ کریں گے۔جناح سپر مارکیٹ میں وائلن،کوہسار مارکیٹ میں سنتور، جبکہ ایف الیون مارکیٹ میں گلوٹ بجائے جارہے ہیں۔ادارہ ہذا مارچ میں جشن بہاراں کے رنگوں کومزید اضافہ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر پھولوں کی نمائش بھی منعقد کرے گا،جبکہ اس موقع پر انسٹرومنٹ میوزک،تھیٹر،مشاعرے اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا،جن کیلئے مقامی،قومی اور بین الاقوامی فنکاروں اور شاعروں کو مدعو کیاجائے گا۔ اتھارٹی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ایسی تقریبات کے انعقاد کامقصد شہر یوں کو سستی،معیاری اورمثبت تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شہریوں میں اپنی ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔