پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج

 
0
406

اسلام آباد 17 فروری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کے امیدوار فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا اور وہ آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

دراخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔