حلیم عادل گرفتاری؛ مؤثر احتجاج نہ ہونے پر گورنرسندھ تنظیمی عہدیداروں پر سخت برہم

 
0
219

اسلام آباد 22 فروری 2021 (ٹی این ایس): سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کےمعاملے پر مؤثر احتجاج نہ ‏ہونے پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تنظیمی عہدیداروں کی سرزنش کی۔ ‏

گورنر ہاؤس سندھ میں ایم پی ایز کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ارکان اسمبلی نے کہا ‏کہ احتجاج میں تمام ایم پی ایزایک ساتھ نظرنہیں آرہے، الگ الگ احتجاج ہورہاہےجس کی ‏وجہ سےوہ مؤثرنہیں ہے۔

ایم پی ایز نے کہا کہ اب تک چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کواسلام آبادکیوں طلب نہیں ‏کیاگیا، دونوں کو بلاکر5،6گھنٹے انتظار کرائیں تاکہ انہیں پتہ چلے۔ ‏

گورنر سندھ نے مؤثر احتجاج نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور تنظیمی عہدیداروں کی ‏سرزنش کی۔ گورنر نے ہدایت کی کہ کیس میں وکلا بھرپور تیاری کےساتھ پیش ہوں اور حلیم عادل ‏شیخ سےملاقات کےلیےکل ایم پی ایزجیل جائیں۔

سعیدآفریدی نے کہا کہ پریس کلب پراحتجاج میں3،2ایم پی اےموجودتھےباقی نہیں تھے، باچاخان ‏چوک پر ہمیشہ پارٹی کےلئےبڑااحتجاج ہوتاہے۔

راجہ اظہرپر برہمی کا اظہارتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آپ اکیلےکیوں وزیراعلیٰ ہاؤس احتجاج ‏کرنےگئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کارکنان کےگھر پرچھاپےپڑرہےہیں میرےپاس اورکوئی ‏راستہ نہ تھا۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ 23 فروری کو انتقامی کارروائی کے خلاف پریس کلب ‏پر احتجاج ہوگا، احتجاج میں کارکنان، اراکین، رہنما شرکت کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ‏ہے، انتقامی کارروائی کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔