وفاقی ترقیاتی ادارہ کالہتراڑ روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز

 
0
231

اسلام آباد 22 فروری 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ کالہتراڑ روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز، سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھنہ پل،تڑامڑی چوک اور ترلائی میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، قبضہ مافیانےلہتراڑ روڈ،کھنہ پل رائٹ آف وے اور سرکاری اراضی پردونوں جانب قبضہ کررکھاہے، رائٹ آف وے پر غیر قانونی کھوکھے،ڈھابے،ٹک شاپس،ٹی اسٹالز بنا رکھے ہیں، ورک شاپیں،پنکچر شاپس،جنگلے، اورمتحرک تجاوزات کی بھی بھرمارہے، متعدد غیرقانونی کھوکھے، دوکانیں، اسٹالز مسمار، آپریشن اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی جاری۔