پاکستان تحریک انصاف کے چیف ارگنائیزر سیف اللہ خان نیازی، سکریٹری جنرل راجہ عامر کیانی ، سکریڑی جنرل سکریٹریٹ سید نعمان شاہ اور سردار تنویر الیاس خان کی آزاد کشمیر میں ھونے والے انتخابات پر ایک طویل مشاورت

 
0
277

اسلام آباد 25 فروری 2021 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیف ارگنائیزر سیف اللہ خان نیازی، سکریٹری جنرل راجہ عامر کیانی ، سکریڑی جنرل سکریٹریٹ سید نعمان شاہ اور سردار تنویر الیاس خان کی آزاد کشمیر میں ھونے والے انتخابات پر ایک طویل مشاورت عمل میں لا ئی گئی تحریک انصاف کے چاروں قائدیں نے انتخابات کے حولے سے اچھی شہرت کے تحریک انصاف سے ہم خیال عوامی مقبولیت رکھنے والے لوگوں کو پارٹی کی طرف راغب کرنے اور انتخابی عمل میں جانے سے پہلے حکمت عملی کو زاتی علاقائی اور گروہی تعصب سے بالا ھوکر آزاد کشمیر کی ترقی بد عنوانی سے پاک قیادت پر توجہ مرکوز کرنے کو مرکزی نکتہ قرار دیا اور نظریاتی ورکر کی حوصلحہ افزائی کو پارٹی کی اساس قرار دیا