کوٹ نجیب پولیس نے رسہ گیر گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ 14 عدد بکریاں وغیرہ برآمد۔ دیگر کاروائیوں کے دوران 4 کلو 320 گرام چرس برآمد

 
0
242

ہری پور 27 فروری 2021 (ٹی این ایس): تھانہ کوٹ نجیب اللہ حدود کے مختلف علاقہ میں مال مویشی چوری ہونے کے خلاف تحریری درخواست موصول ہوئی۔ جس پر مدعیان کی مدعیت میں مقدمات درج رجسٹر کرکے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی نگرانی میں اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ مال مویشیاں کی برآمدگی کے لئے عادی جرائم پیشہ اور مشتبہ گان کو تھانہ لاکر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان حکم داد ولد سمندر خان سکنہ پٹن کوہستان، عطائ الرحمن ولد امریز خان، عدنان عرف ممتاز ولد جان محمد اور محمد ولد عبدالصمد ساکنان بٹگرام نے مالمسروقہ چوری کا اعتراف کیا۔ ملزمان کو مقدمات میں حسب ضابطہ گرفتار کرکے 14 عدد بکریاں برآمد کرلیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 منشیات فروش گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 320 گرام چرس برآمد ۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔