پاکستان کی 41 فیصد دیہی آبادی اور 32 فیصد شہری آبادی پینے کا صاف پانی استعمال کر رہی ہے ٗوزارت سائنس و ٹیکنالوجی

 
0
375

اسلام آباد نومبر 12(ٹی این ایس)پاکستان کی 41 فیصد دیہی آبادی اور 32 فیصد شہری آبادی پینے کا صاف پانی استعمال کر رہی ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے ملک بھر میں پانی کے معیار کی نگرانی کیلئے 24 لیبارٹریاں قائم کی ہیں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران چند غیر معیاری پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم وزارت نے سہ ماہی بنیادوں پر پانی کی فروخت کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی کا عمل شروع کیا تاکہ غیر معیاری مضر صحت پانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اس سلسلے میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔