چوری پکڑی گئی ہے اور اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ٗمولابخش چانڈیو

 
0
427

اسلام آباد جولائی17(ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے اور اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ٗ تاریخ بنانا مسلم لیگ (ن)کا مقدر نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کریت ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف علی زر داری کو عدالتوں نے آزاد کیا ہے انہوں نے جیلیں کاٹی ہیں پرویز مشرف سے معافی مانگ کے نہیں گئے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف سے این آر او کو ہم نے کار نامہ نہیں سمجھا ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ بنانا مسلم لیگ (ن)کا مقدر نہیں انہوں نے کہاکہ چوری پکڑی گئی ہے اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو دو تین دن بعد ہی گالیاں دی جانے لگیں ۔