اسلام آبادجولائی17 (ٹی این ایس ) نیشنل پر یس کلب کے با ہر گذ شتہ کئی روز سے مطالبات کی منظوری کے لئے بیٹھے این سی ایچ ڈی کے چاروں صوبوں کے ملازمین کی گر فتا ر یا ں شروع کر دی گئیں ، ذرا ئع کے مطا بق 80 سے زائد ملا ز مین کو گر فتا ر کیا گیا ،جن کو تھا نو ں میں منتقل نہیں کیا گیا۔ پو لیس ذرا ئع کے مطا بق گر فتا ر یوں کا سلسلہ جا ری تھا اس دوران پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کے درمیا ن این سی ایچ ڈی ملا زمین کے مذ ا کر ات طے پا گئے جس وجہ سے گر فتا ر ملا زمین کو را ت کو ہی چھو ڑ دیا گیا ،وا ضح رہے کہ این سی ایچ ڈ ی ملاز مین کی گر فتا ر یوں کے لیے پو لیس کی بھا ری نفر ی تعینا ت کی گئی تھی ،این سی ایچ ڈی کا مطا لبہ ہے کہ این سی ایچ ڈی کی چیرپرسن روزینہ عالم جوکہ 75 سال کی ضعیف العمر ہوتے ہوئے غیرقانونی طور پر اس عہدے پر قبضہ کیے بیٹھی ہیں جبکہ اسلام اباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق این سی ایچ ڈی کے ملازمین کو 2013 سے گریڈ رویوائز کرتے ہوئے تمام مراعات دی جائیں اس کے علاوہ سروس اسٹریکچر اے جی پی آر سے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کی جائیں اور دوسرے تمام مراعات بھی ادا کئے جائیں مگر چیرپرسن غیر قانونی طور پرکنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ملکر ریگولر ملازمین کے تمام حقوق دینے کے بجاے الٹا انہیں مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارھا ہے جس کی ھم بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صدر پاکستان ممنون حسین اور وفاقی وزیر تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ سے اپیل کی کہ وہ چیر پرسن اور ہیڈ آفس میں میں بیٹھے غیرقانونی طور پر کنٹریکٹ ملازمیں کو فل فور فارغ کرکے ریگولر ملازمین کے بنیادی حقوق دیکر ان میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے