مقدمہ قتل کے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

 
0
314

اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ )محمد اعظم خان نے مقدمہ قتل کے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔پیر کو عدالت نے ملزمان طاہر خان‘ممتاز خان اور ارشد کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو عمر قید اور ایک ،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ملزمان کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ،چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے 2014ء میں لڑائی جھگڑے کے بعد جواں سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی