شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے، مریم اورنگزیب

 
0
214

اسلام آباد 01 مارچ 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے۔صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کہتا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کافیصلہ تھاکہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔