نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

 
0
346

اسلام آباد 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، استغاثہ کا گواہ کسی کو شناخت نہ کر سکا

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل ‏کیس کی سماعت ہوئی تو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر عدالت میں ‏پیش ہوئے۔

مقدمےمیں اہم پیشرفت ہوئی، استغاثہ کا گواہ کسی کوشناخت نہ کرسکا۔ استغاثہ کی جانب سے ‏دو گواہوں نے بیان قلمبند کرایا جس میں ایک گواہ نے کہا کہ میں ہوٹل پر بیٹھا تھاجب وہاں گاڑیاں ‏آئیں، نقیب اللہ کو میں جانتا تھا، کچھ لوگ اسےاٹھاکر لےگئے۔

عدالت نے کہا کہ یہاں دیکھ کر بتائیں ان میں سےجو ہیں جس نےنقیب اللہ کو اٹھایا تھا؟ گواہ ‏کسی بھی ملزم کوشناخت نہ کرسکا۔

جرح کے دوران گواہ سے پوچھا آپ کی رہائش کہاں ہے؟ گواہ نے بتایا کہ میری رہائش گلشن میں ‏ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ معذورہیں اور گھر سےڈھائی کلو میٹر دور چائے پینےآئے۔

عدالت نےآئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر تے ہوئے سماعت11مارچ تک کے لیے ملتوی ‏کر دی۔