ڈی جی آر ڈی اے کی دبنگ کاروائی 37 ہاوسنگ سکیموں کو نوٹس

 
0
714

راولپنڈی 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): آر ڈی اے نے راولپنڈی میں 37 ہاوسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے رولز 2010 کے تحت 37 سکیموں کو منظوری کے لیے تقاضوں کی عدم تکمیل کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجنئرنگ نے کہا کہ یم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی غیر قانونی اشتہاروں و مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کاروائی کر رہا ہے، اتھارٹی نے 37 ہاوسنگ سکیموں کے کفیل افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جن میں آباد کواپریٹو ہاسنگ سوسائٹی، سی بی آر ٹاون فیز 2، آرمی ویفئر ہاسنگ سکیم، بحریہ ٹاون فیز 1، 2، 3 اور فیز 8، بوسٹن ایوینیو ہاسنگ پراجیکٹ، ، کلفٹن ٹاون، ڈاکٹرز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی، ایسٹرج ہاوسنگ سکیم، فضائیہ ہاوسنگ سکیم، فارن آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سکیم، گارڈن ولاز، گولڈن جوبلی کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم، جوڈیشل ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، کیکشن ٹاون، خدا داد سٹی، کوہسار ویو ہاوسنگ پراجیکٹ، ماربل آرچ انکلیو، میونسپل کارپوریشن کوآپریٹو سکیم، (سیکٹر اے اینڈ بی) پاکستان ایٹمی انرجی ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی، پی اے آر سی کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم، رابعہ بنگلو، راولپنڈی ریلوے ہاوسنگ سکیم، ریوینیو ایمپلائز ہاوسنگ سکیم، سفاری انکلیو، 2 لینڈ سب ڈویژن، سفاری ولاز 2، صنوبر سٹی، شالیمار ٹاون، شفا کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم، ٹی اینڈ ٹی ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی، ترنول ہاوسنگ سکیم، پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سکیم، اپ کنٹری انکلوژر، گلشن فاطمہ اور یونیورسٹی ٹاون شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای نے 37 ہاوسنگ سکیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ ماحولیات سے لیا گیا این او سی، رہن والا معاہدہ اور سرنڈر ڈیڈ وغیرہ جلد جمع کروائیں۔ بصورت دیگر ہاوسنگ سکیموں کے لیے آٹ پلان کی منظوری واپس و منسوخ کر دی جائے گی۔ عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر پلاٹ اور عمارت کی منظوری کی حیثیت کی جانچ پڑتال کے لیے آر ڈی اے کی ویب سائٹ rda.gov.pk پر چیک کریں۔