راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریپجا) کے زیراہتمام سپورٹس گالا سنوکر، لڈو اور کیرم بورڈ کے پہلے مرحلے میں کیرم بورڈ مقابلوں کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

 
0
344

اسلام آباد 04 مارچ 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریپجا) کے زیراہتمام سپورٹس گالا سنوکر، لڈو اور کیرم بورڈ کے پہلے مرحلے میں کیرم بورڈ مقابلوں کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، مقابلے اتوار سات مارچ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ پہلا مقابلہ پرنس سوشیل اور تنویر کے درمیان ہوگا، کیرم بورڈ مقابلوں میں پچاس سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، کیرم بورڈ مقابلے سنگل ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے جائینگے، ٹورنامنٹ میں پہلی تین پوزیشنز پر آنے والی ٹیموں میں کیش پرائز تقسیم کئے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے باقی کھلاڑیوں میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے جائینگے، ڈراز نکالنے کے موقع پروالوں میں پریس کلب اسلام آباد شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری، سینئر اینکر جواد احمد فیضی، ممبر گورننگ باڈی اور چیئرمین اسپورٹس کمیٹی این پی سی مدثر چوہدری، سینئر صحافی عامر رفیق بٹ،حامد حبیب، اسحاق چوہدری، سینئر فوٹو جرنلسٹ مظہر علی خان، فاروق نعیم، سہیل شہزاد، محمد عاصم، شاہد راجو، صدر ریپجا سہیل ملک، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی ریپجا قیصرعباس، چیف آرگنائزر عرفان حیدرشامل تھے جبکہ اس موقع پردوسروں کے علاوہ یاسر مرزا، شفیق اعوان، سعید عباسی، زبیر عباسی، فتح علی، عدنان بخاری او نیشنل پریس کلب کے آفیشل فوٹو جرنلسٹ جاوید اے ملک سمیت فوٹو جرنلسٹس اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔