الیکشن کو شفاف، غلطیوں سے پاک بنانے کے لیے اسٹریٹجک پلان مرتب کیا جارہا ہے. الیکشن کمیشن

 
0
435

اسلام آباد ستمبر 30 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کو شفاف، غلطیوں سے پاک اور زیادہ موثر بنانے کے لیے 5 سالہ اسٹریٹجک پلان 2019-23 کو مرتب کر رہے ہیں جس کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے. ان خیالات کا اظہار جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے تیسرے اسٹریٹجک پلان برائے سال 2019-23 کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ نشست میں کیا. فیاض حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پالیسی سازی کے عمل میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو ترجیح دیتا ہے‘انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017میں بہتری کے لئے قانون سازی کے حوالے سے تجاویز مرتب کر کے پارلیمنٹ کو دی جائیں گی جبکہ بلدیاتی حکومت ایکٹ اور الیکشن ایکٹ میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں.
فیاض حسین مراد نے بتایا کہ اسٹر یٹجک پلان 2019-23 میں الیکشن کے آپریشن، امیدواروں کی تفصیلات، اخراجات، اثاثہ جات، الیکشن کے دن ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن تک رسائی اور پولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں ڈبلنگ اس وقت ختم کی جا چکی ہے جبکہ ووٹر ٹرن آﺅٹ کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ مزید خواتین کو الیکشن کے عمل میں شامل کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کی گئی ہیں.
تیسرے اسٹریٹجک پلان برائے سال 2019-23 کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ نشست میں کیا. محمد نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پالیسی سازی کے عمل میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو ترجیح دیتا ہے‘انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017میں بہتری کے لئے قانون سازی کے حوالے سے تجاویز مرتب کر کے پارلیمنٹ کو دی جائیں گی جبکہ بلدیاتی حکومت ایکٹ اور الیکشن ایکٹ میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں.