لاہور ستمبر 30 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا چوہدری شوگرملز ریفرنس، منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی جائے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی ، درخواست لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی.
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہے، نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے بہت اقدامات کئے، مریم کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے. درخواست میں کہا گیا ہے منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے قانون کی غلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا، تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھی ہیں‘درخواست میں استدعا کی گئی کہ چوہدری شوگرملزریفرنس،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظورکی جائے.
مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، وہ ملک کے 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہیں، منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کے قانون کاغلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا، اس لئے چوہدری شوگر ملز ریفرنس منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی جائے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے.
واضح رہے کہ مریم نواز کو 8 اگست 2019 کو نیب نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد سے ملنے آئی تھیں. گرفتاری کے وقت نیب کا موقف تھا کہ مریم نواز سے شیئرز کی خریداری کے ذرائع آمدن پوچھے گئے تھے لیکن وہ اس کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہیں جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے. 25 ستمبر کو احتساب عدالت نے نیب کو مریم نواز کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا تھا.