عوامی مرکز آتش زدگی سانحہ، سی پیک کا تمام ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہو گیا

 
0
450

اسلام آباد، ستمبر 10(ٹی این ایس): بتایا جاتا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں آج آگ کی واردات میں سی پیک کا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ ریڈ زون کے علاقے عوامی مرکز  میں قائم وفاقی محتسب کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کے  آگ نمودار ہوئی تھی جسکے نتیجے میں رضا اور عمر اعجاز نامی دو نوجوان ایمر جنسی راستہ ہونے کے باوجود عمارت چوتھی منزل پر چڑھ گئے اورگبھراہٹ کے عالم میں چھلانگیں لگا کر اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھے۔

بتایا جاتا ہے کہ جانی نقصان کے علاوہ اس سانحہ میں سی پیک سے متعلق ضروری ریکارڈ بھی زد میں آکر خاکستر ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع شام گئے  تک آگ بجانے میں مصروف تھے ۔ریسکیو حکام کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس عمارت میں جتنے بھی سی پیک پراجیکٹ کے حوالے سے ضروری ریکارڈ تھے وہ سب جل گئے ہیں۔