کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتار اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
402

کراچی ستمبر 10 (ٹی این ایس ) انچارج پولیس چوکی محمد پور اکرم قریشی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں پیرآباد  سے 2 اسٹریٹ کریمنل گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کی شناخت جہانزیب  ولد  شاہ  دال اور عدنان  ولد  شبیر  احمد کے  نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک 30بور پستول بمعہ 3 گولیاں، مسروقہ موٹر سائیکل جوکہ تھانہ شاہراہ نور  جہاںکی حدود سے سرقہ ہوئی تھی، برآمد کر لی گئی ہے- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔