محکمہ پولیس ضلع ہری پور میں 5 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

 
0
312

ہری پور 10 مارچ 2021 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کے خصوصی احکامات پر محکمانہ ترقیوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔ محکمہ پولیس ضلع ہری پور میں 5 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اور محکمانہ خدمات کی بنا پر کنسٹیبل احسان شاہ، عبدالرحمن، جمیل خان اور عادل نواز کو ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ اچھے کارکردگی کے حامل افسران کو پروموٹ کرنا ہری پور پولیس کی روایت رہی ہے تمام پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں گئے۔ تمام افسران قانون کی بالادستی اور محکمانہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں ۔فرائض کی سر انجام دہی کے دوران عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔