اسلام آباد(ٹی این ایس) بلاول وزیراعظم نہیں تو اپوزیشن میں بیٹھا جائے، پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بڑی تجاویز،حتمی اختیار زرداری کو مل گیا

 
0
436

پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ن لیگ سے ملاقات کے حوالے سے سی ای سی اراکین کو آگاہ کیا، جب کہ آصف زرداری نے دیگر جماعتوں سے رابطوں سے آگاہ کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں دیگر جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی جائیگی۔بلاول کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سیاہم عہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی اراکین کا کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے حصول کیلئے باقی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں، اگر بلاول وزیراعظم نہیں بنتے تو اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے۔

اجلا س میں حتمی فیصلہ سازی کا اختیار آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کی بلوچستان میں حکومت سازی پر امور زیرغور آئے، بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے آزاد اراکین سے رابطوں پراتفاق ہوا۔ جب کہ اراکین نے رائے دی کہ بلوچستان میں وزیراعلی پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے۔

اجلاس میں نیئربخاری، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، سرفرازبگٹی شریک ہیں۔اس کے علاوہ تاج حیدر ، سعیدغنی، مراد علی شاہ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں ن لیگ کی تجاویز پیش کردی گئیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، بلاول بھٹو پاور شیئرنگ فارمولے پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ن لیگ شہباز شریف نے بلاول ہاس لاہورمیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی، جس میں پی پی نے مسلم لیگ سے تعاون کرنے کا پیغام دیا تھا اور ساتھ ہی معاملہ سی ای سی اجلا س میں رکھنے کا کہا تھا۔