مزدور یونین محنت کشوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
213

واٹر سپلائی پروڈکشن ٹو اور روڈ ڈائریکٹوریٹ انکوائری سے ملازمین کی کثیر تعداد مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 21 مارچ 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم تقریبات جی الیون روڈ انکوائری اور واٹر سپلائی پروڈکشن ٹو جی ایٹ میں منعقد ہوئیں،روڈ ڈائریکٹوریٹ سے چوہدری انور،ظفر ستی،ملک عدنان،محمد رمضان اور شاہد کی کاوشوں سے فضل دین،عرفان،افتخار،ارشادمسیح،آصف اور واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ پروڈکشن ٹو سے سید ظفر شاہ،مہر حنیف،خالد گجر کی کاوشوں سے سید آصف رضا شیرازی،بابر جدون اور سید حسن رضا شیرازی کی قیادت میں سلیم جدون،خرم جدون،طاہر جدون،ساجد جدون،اسرار مصطفی،اسد اللہ،سید زبیرشاہ،شاہد اکرام،پرویز،نعیم فاروق،یونس،ساجد فاروق،سلیم اسلم،محمد اعظم،خورشید،سمیع اللہ،عدیل سلیم،ندیم الدین اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،

مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے ان تقریبات میں شامل ہونے والے تمام ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیس سال تک سی ڈی اے میں باری کی سیاست نے فروغ پایا اور ہمارے سی بی اے بننے سے پہلے ہر یونین ملازمین کو سبز باغ دکھا کر اقتدار حاصل کرتی اور چھوٹی موٹی مراعات دلوا کر اپنے مفادات حاصل کرتی لیکن سی ڈی اے مزدور یونین نے محنت کشوں کے ووٹ سے سی بی اے بننے کے بعد نہ صرف ملازمین کو تاریخی مراعات دلوائیں بلکہ انکے درینہ مطالبات اور مسائل کو بھی انتظامیہ سے مذاکرات کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کروایا،ٹریڈ یونین کے وقار کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ آج سی ڈی اے مزدور یونین کی پہنچان بین الاقوامی سطح پر جانی جاتی ہے اور سی ڈی اے ملازمین کی خدمات کے صلے میں ہی پاکستان ورکرز فیڈریشن کا بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل بننے کا اعزاز حاصل ہوا لیکن افسوس گزشتہ تین سالوں میں کچھ نا اہل لوگوں نے ٹریڈ یونین کے وقار کو اس قدر گراکر رکھ دیا کہ محنت کشوں کا ٹریڈ یونین کی سیاست سے اعتبار ہی ختم ہو گیا اور سی ڈی اے کا محنت کش یونین ازم کے نام سے بیزارہو گیا،الزامات اور کردار کشی کی سیاست نے ملازمین کی نظروں میں ٹریڈ یونین کے وقار کو بے حد مجروع کیا لیکن ہم اپنے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ نہ صرف آپکے ٹریڈ یونین پر دوبارہ اعتماد کو بحال کریں گے بلکہ مستقبل میں ایسی نوجوان قیادت جو آپکی رہنمائی کے لیے اور آپکے مسائل کوحل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو گی آپکے حوالے کرنا چاہتے ہیں،سدابادشاہی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے اور عزت و ذلت،اقتدار و دولت،عہدے و مرتبے صرف رب العزت کی ذات کی طرف سے ہیں،اللہ تعالیٰ آپ محنت کشوں کی دعاؤں کے صدقے مجھے ایک نئی زندگی دی اور میں چاہتا ہوں کہ اس زندگی کا ہر لمحہ آپ محنت کشوں کے نام پر جاؤں۔