اسٹیٹ بینک نے پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

 
0
252

اسلام آباد 23 مارچ 2021 (ٹی این ایس): مرکزی بینک کے مطابق فروری میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ فروری کا تجارتی خسارہ 2.34 کروڑ ڈالر رہا اور رواں مالی سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 20.66 ارب ڈالر ہے جب کہ 8 ماہ کی ورکرز ترسیلات 18.74 ارب ڈالر ہیں۔