اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی تجویز

 
0
505

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی ہے
اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے سمری بھی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک بڑھانے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔