وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ سرینگر(کشمیر ہائی وے) پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری

 
0
211

اسلام آباد 28 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ سرینگر(کشمیر ہائی وے) پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے۔گولڑہ انٹر چینج سے زیروپوائنٹ تک 12 کلومیٹر کے رقبہ پر کل ایک لاکھ گلاب، پھولدار،پھلدار اورسائیادار درخت لگائے جائیں گے،جن میں چیڑ پائن،کچنار،پلکن، جکارندا،سیپیم،بوٹل برش،ارجن، بریچیچٹن،سکھ چین سمیت دیگر پودے شامل ہیں۔جبکہ ادارہ ہذاکی جانب سے گزشتہ چند روز میں 15ہزارپودے لگائے جاچکے ہیں ۔انتظامیہ کی ہدایات پر مذکورہ ہائی وے کی دونوں جانب موجود گرین بیلٹس پر سلوپس (ڈھلوانیں)بنائی گئی ہیں،جن پر10سے 12فٹ اونچائی کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ تاحال سری نگر ہائی وے پرجی بارہ،جی تیرہ،جی ٹین کے مخالف جانب سری نگر ہائی وے پر پودے لگائے گئے ہیں۔دوسرے مرحلہ مزکورہ ہائی وےپر جی نائن اور جی الیون کے مخالف جانب شجر کاری شروع کی جائے گی۔جبکہ گولڑہ انٹر چینج سے زیرو پوائنٹ تک دوبارہ مسنگ درخت اور گھاس بھی لگائی جاچکی ہے۔پشاور موڑ انٹرچینج کے تمام لوپس کی اسٹیٹ آف دی آرٹ لینڈ اسکیپ بھی مکمل کرلی گئی ہے،اگلے مرحلہ پر گولڑہ انٹر چینج کی لینڈ اسکیپنگ شروع کی جائے گی۔