تھانہ نیو ٹاون پولیس کی اہم کاروائی، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی فرحان گینگ گرفتار

 
0
322

راولپنڈی 28 مارچ 2021 (ٹی این ایس): تھانہ نیو ٹاون پولیس کی اہم کاروائی، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی فرحان گینگ گرفتار،گرفتار ملزمان سے 08 چوری شدہ گاڑیاں اور 07 موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کاروموٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اونیوٹاؤن کی زیرنگرانی ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی فرحان گینگ کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فرحان اور ساتھی ملزمان میں ماجد،زبیر،ہارون اور قدیر شاہ شامل ہیں،گرفتارملزمان سے 08 چوری شدہ گاڑیاں اور 07 موٹرسائیکل برآمدہوئے،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان نے کار و موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی راول ضیا ء الدین احمد کاکہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم اورمتحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی کاروائی، شیشہ نوش کرنے والے09ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیور زاور دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ نوش کرنے والے09ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شہریار، راجہ عمر، حیدر بٹ، بلال، عارف اقبال، عادل، یوسف علی، منور حسین اور امیر حمزہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے حقے،حقہ فلیورز اوردیگرمتعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

:تھانہ گوجر خان پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02 خواتین سمیت 04ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں طاہر عباس، محمد شبیر،ارم فردوس اور صباء رفاقت شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ مری پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نائید عرف گڈو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو650گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور ڈیوٹی پرمامور افسران کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں اور کہاکہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اس موقعہ پر ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجائے۔

تھانہ گوجر خان پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،چوری کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرما ن دلاور حسین، محمد عاصم اور کاشف علی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال2019سے گوجر خان پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شہزاد احمد اور واجد خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان خالد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول09 ایم ایم برآمد ہوا، ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ذوالقرنین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان نائید عرف گڈو، واجد علی اور محمد ریاست کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 02رائفل12بور معہ ایمونیشن اور01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1350گرام چرس،25لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے پرویز سے400گرام چرس، خرم مسیح اور ماجد سے10لیٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے شاہد محمود سے200گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے نوید احمد سے120گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے محمد تیمور سے230گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے واجد علی سے400گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے نشاط خالد سے05لیٹر شراب، محمد توقیر سے05لیٹر شراب، سعید محمود سے05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔